دوستین خان جمالدینی اور ڈائریکٹر جنرل ھیلتھ بلوچستان ڈاکٹر سلیم ابڑو کی خصوصی ھدایت پر وزیراعلی بلوچستان کی اسپشل کمیٹی براے محکمہ صحت کے چیئرمین ڈاکٹر نسیم کٹکیزئی ,سنیئر ڈرگ انسپکٹر سرور خانکاکڑ نے خفیہ اطلاع پر ائیرپورٹ روڈ پر واقع گڈز ٹرانسپورٹ کے گودام پر کورونا وائرس کے علاج میں استعمال ھونے والی دوائی انجکشن ڈیکاڈران (ڈیکسامیتھاسون) کی بھاری مقدار برآمد کر لی۔
یہ انجکشن غیر قانونی طور پر کوئٹہ سے ھمسایہ ملک افغانستان اسمگل کیے جا رھے تھے ۔
کوئٹہ: سنیئر ڈرگ انسپکٹر سرور خان کاکڑ کے مطابق انجکشن ڈیکاڈران (ڈیکسامیتھاسون) کا اسٹاک کوئٹہ میں موجود ڈسٹربیوشن کے پاس کئی دنوں سے ختم ھو چکا تھا۔کیونکہ کورونا وائرس کے علاج میں استعمال کی وجس سے اس انجکشن کی ڈیمانڈ بہت زیادہ ھے۔
کوئٹہ: اس وقت انجکشن ڈیکاڈران بلیک میں مل رھا ھے۔
کوئٹہ:انجکشن ڈیکاڈران کا اسمگل ھونے والے تمام اسٹاک وزیر اعلی بلوچستان کی اسپیشل کمیٹی براے محکمہ صحت نے قبضے میں لے کر کیس رجسٹرڈ کر دیا ھے۔

