مردانگی کسی جسمانی صلاحیت کا نام نہیں ہے۔۔۔ مردانگی ایک رویے کا نام ہے،،، جو آپ کو مرد،،، اور عورت سے برتر ثابت کرتا ہے۔۔۔ مردانگی یہ ہے،،، کہ کوئی عورت آپ کی موجودگی میں خود کو غیر محفوظ نا سمجھے،،، اور آپ کی نگاہ پڑتے ہی چادر درست کرنے پر مجبور نا ہو جائے۔۔۔

مردانگی یہ ہے،،، کہ آپ کے جزبات پر عقل حاوی ہو۔۔۔ مردانگی یہ ہے،،، کہ آپ عورت پر ہاتھ اٹھائے بغیر یہ ثابت کریں،،، کہ آپ میں اپنی بات سمجھانے اور اس پر عمل کروانے کی صلاحیت ہے۔۔۔

ہمارے معاشرے میں مردانگی یا تو ایک جنسی صلاحیت کا نام ہے،،، یا سختی اور بے حسی کا۔۔۔ہم اپنے بچوں کو بچپن سے یہ بتاتے ہیں،،، کہ مرد روتے اچھے نہیں لگتے۔۔۔ ہم ان کو یہ نہیں بتاتے کہ مرد رلاتے بھی اچھے نہیں لگتے۔۔۔ یہ کہتے آہستہ آہستہ ہم ان کی شخصیت کا حساس پہلو اپنے ہاتھوں سے مسخ کر دیتے ہیں۔۔۔ بڑے ہو کر یہی بچے عورت کے لیے تشدد کی وجہ بنتے ہیں۔۔۔

اپنی زندگی میں مردانگی کی تعریف بدلیں۔۔۔ اور اپنے اندر مزکورہ بالا خصائل پیدا کریں۔۔۔ ورنہ آپ مرد کہلانے،،، اور خود کو عورت سے برتر کہلانے کے مستحق نہیں ہیں۔۔۔!!!

Leave a comment